بلیو اکانومی، پاکستان کی ترقی کا نیا موڑ : وزیراعظم

07:16 PM, 16 Jun, 2025

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے بلیو اکانومی کو پاکستان کی اقتصادی بحالی کا اگلا بڑا ہدف قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھربوں ڈالر مالیت کی عالمی بلیو اکانومی میں پاکستان بھی مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔

انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ماہی گیری، جہاز سازی، توانائی، اور ساحلی سیاحت جیسے شعبوں میں پاکستان کے پاس بے پناہ مواقع ہیں۔

انہوں نے پاک بحریہ کی خدمات کو سراہا اور عالمی مشق "امن" میں 60 ممالک کی شمولیت کو پاکستان کے پرامن وژن کا ثبوت قرار دیا۔

وزیراعظم نے بحری شعبے سے وابستہ اداروں پر زور دیا کہ وہ مربوط حکمت عملی کے تحت آگے بڑھیں اور بحری صلاحیت کو معیشت میں بدلنے کی کوشش کریں۔

مزیدخبریں