لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے عوام کے لیے تاریخی بجٹ پیش کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ صحافیوں اور فنکاروں کو صحت کارڈ اور رہائش کی سہولت دی جائے گی۔
فلم سٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فیز 2 میں صحافیوں کو گھروں کی الاٹمنٹ جلد کی جائے گی اور وزیراعلیٰ خود لیٹرز جاری کریں گی۔