مکہ مکرمہ: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے نئی ویزا پالیسی نافذ کر دی ہے۔ اب عمرہ کے لیے ویزا صرف ان افراد کو دیا جائے گا جن کی رہائش کی بکنگ سرکاری "نسک مسار" پلیٹ فارم پر موجود ہو۔
10 اس پالیسی کے تحت تمام ٹریول ایجنٹس اور عمرہ کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ صرف لائسنس یافتہ ہوٹلوں میں رہائش کا بندوبست ہوگا اور تمام معلومات ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کی جائیں۔
وزارت حج و عمرہ نے خبردار کیا ہے کہ اصولوں کی خلاف ورزی پر ویزا میں تاخیر یا جرمانے لگ سکتے ہیں۔
یہ قدم سعودی وژن 2030 کے تحت مذہبی سیاحت کو جدید بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے، جہاں "نسک مسار" اب زائرین کی سہولت کے لیے مکمل ڈیجیٹل گیٹ وے بن چکا ہے۔