ہم رُکنے والے نہیں" : مریم نواز کا تاریخی بجٹ، شفافیت اور عوامی خدمت کا وعدہ

04:09 PM, 16 Jun, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے مالی سال کے بجٹ کو عوامی خدمت کی سمت ایک انقلابی قدم قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتدار اللہ کی امانت اور عوام کی ہر پائی محفوظ ہے، اور حکومت اپنی کارکردگی سے یہ ثابت کرے گی۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ 2025-26 کا بجٹ زیرو ٹیکس کے باوجود ترقیاتی لحاظ سے سب سے بڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 740 ارب روپے کا سرپلس بجٹ پیش کر کے فنانشل ڈسپلن کا ثبوت دیا۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ بجٹ میں 94 نئے ترقیاتی پروگرام اور 100 سے زائد منصوبے شامل کیے گئے ہیں، جبکہ صحت و تعلیم میں تاریخی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ ہسپتالوں میں مفت ادویات ،سکولوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی  کو یقینی بنایا جائے گا
انہوں نے عید پر صفائی مہم، افسران کی زمینی سطح پر موجودگی، کم از کم اجرت میں اضافہ اور اجرتی نظام کی ڈیجیٹل اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت ہی ان کا اصل ایجنڈا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ماضی میں جو نہیں ہوا، وہ اب ممکن ہو رہا ہے، اور ان کی حکومت عوامی اعتماد کا ہر ممکن تحفظ کرے گی۔

مزیدخبریں