سٹیٹ بینک نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا، مالی سال 2025 کی آخری مانیٹری پالیسی جاری

03:44 PM, 16 Jun, 2025

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2025 کی آخری مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ معاشی حالات اور افراط زر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔

ماہرین اقتصادیات کے مطابق، افراط زر میں مستحکم صورتحال اور معاشی نمو کی رفتار کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، مارکیٹ میں سود کی شرح کو سنگل ڈیجٹ تک لانے کے لیے مزید حکمت عملیوں پر غور جاری ہے۔

کاروباری حلقوں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ شرح سود میں کمی کی جائے تاکہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہو اور کاروباری سرگرمیاں بہتر ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ بلند شرح سود کاروباری لاگت کو بڑھا رہی ہے، جس سے معیشت پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں افراط زر کی صورتحال اور روپے کی قدر کے پیش نظر شرح سود میں ردوبدل ممکن ہے۔

مزیدخبریں