ایران اسرائیل کشیدگی، پاکستان سمیت کئی ممالک میں پروازیں متاثر

12:52 PM, 16 Jun, 2025

اسلام آباد : ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بین الاقوامی فضائی آپریشن متاثر ہو رہا ہے، اور کئی ممالک نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اپنی پروازیں منسوخ یا عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔

پاکستان میں بھی اس صورتحال کا اثر واضح نظر آ رہا ہے، جہاں 16 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ کئی دیگر میں تاخیر ہو رہی ہے۔ کراچی سے جدہ، مشہد، بغداد اور تہران جانے والی 8 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ اسلام آباد سے نجف جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی 2 پروازیں بھی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے روانہ نہ ہو سکیں۔ اسی طرح جدہ، دبئی، بحرین، اور راس الخیمہ سے اسلام آباد آنے والی پروازوں میں 1 سے 5 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔

علاقائی کشیدگی کے پیش نظر سعودی ایئرلائن نے 16 اور 17 جون کو ایران اور عراق کے لیے تمام پروازیں روک دی ہیں۔ قطر ایئرویز نے ایران، عراق اور شام کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔
اس کےعلاوہ متحدہ عرب امارات کی ایئرلائنز نے 20 جون تک ایران، عراق اور اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔ جرمنی کی ایئرلائن نے ایران، عراق، عمان، لبنان اور اسرائیل کے لیے اپنے فلائٹ آپریشن کو معطل کر دیا ہے اور  ترک ایئرلائن نے ایران کے لیے 19 جون تک تمام پروازیں روک دی ہیں۔

مزیدخبریں