پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس کا اضافہ

11:51 AM, 16 Jun, 2025

کراچی :پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت انداز میں ہوا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور روایتی گھنٹی بجا کر کاروبار کا افتتاح کیا، جس کے بعد مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔

ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 700 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 1,22,903 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن مارکیٹ میں 1,949 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی اور انڈیکس 1,22,143 پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں