وزیراعظم شہباز شریف اور ایمل ولی خان کی ملاقات، قومی معاملات پر اہم مشاورت

08:55 PM, 16 Jul, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، قومی امور اور بلوچستان و خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی کے چیلنجز اور ملک میں استحکام کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون اور قومی معاملات پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزیدخبریں