انگلینڈ : فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں ارجنٹینا سے انگلینڈ کی شکست نے ایک انگلش فٹبال مداح کی قبل از وقت کی گئی پیشگوئی کو غلط ثابت کر دیا۔ اپنی ٹیم کی کامیابی کے یقین میں اس نے ورلڈ کپ جیتنے کا ٹیٹو پہلے ہی اپنے جسم پر نقش کروا لیا تھا، جو اب سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
????| This England fan got the World Cup trophy tattooed, fully convinced England were bringing it home… only for the Three Lions to be knocked out last night. ????????????????????????
— FÚTBOL HUB (@FutbolHub_) July 16, 2026
Football can be absolutely ruthless. pic.twitter.com/LUHipmPfEX
گریٹر مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ شان کیرنگٹن نے راؤنڈ آف 32 میں ڈی آر کانگو کے خلاف انگلینڈ کی فتح کے فوراً بعد فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ "England World Cup Winner 2026" کا مستقل ٹیٹو بنوایا تھا، جس پر تقریباً 550 پاؤنڈ خرچ آئے۔
ابتدائی مراحل میں انگلینڈ کی مسلسل کامیابیوں نے شان کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا اور انہیں یقین ہو گیا کہ ان کی پیشگوئی درست ثابت ہوگی۔ تاہم سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر اسے ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا، یوں عالمی چیمپئن بننے کا خواب ادھورا رہ گیا۔
برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شان نے کہا کہ وہ اکثر جذبات میں آ کر فوری فیصلے کر لیتے ہیں۔ ان کے مطابق انہیں مکمل یقین تھا کہ انگلینڈ سیمی فائنل میں ارجنٹینا کو 0-3 سے ہرائے گا اور پھر فائنل میں اسپین کو 1-2 سے شکست دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لے گا۔
غلط ثابت ہونے والی پیشگوئی کے باوجود شان نے ٹیٹو ہٹوانے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس کے نیچے "Only Kidding" یعنی "صرف مذاق تھا" کا اضافہ کروائیں گے تاکہ یہ ٹیٹو ان کے لیے ایک دلچسپ اور یادگار واقعے کی شکل اختیار کر لے۔