شہدا کی قربانیوں کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، احترام لازم ہے: نہال ہاشمی

04:47 PM, 16 Jul, 2026

کراچی :گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شہدا قوم کا قیمتی اثاثہ اور باعث فخر ہیں، جنہوں نے ملک کے دفاع اور امن کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید کا مرتبہ بہت بلند اور افضل ہے، کیونکہ شہدا کی قربانیاں قوم کی زندگی اور مستقبل کی ضمانت بنتی ہیں۔ شہدا کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ شہید کی توہین ملک کی توہین کے مترادف ہے۔ ہمیں اپنے شہدا اور غازیوں پر فخر ہے اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ مال دینا آسان ہے لیکن جان دینا سب سے بڑی قربانی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام ذمہ داران قومی جذبات اور شہدا کے احترام کو مقدم رکھیں گے۔

مزیدخبریں