امن و استحکام کے لیے قومی اتحاد ضروری ہے، پاک فوج کے شہدا قوم کا فخر ہیں: حافظ طاہر اشرفی

04:44 PM, 16 Jul, 2026

کراچی :حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شہدا قوم کا سرمایہ اور ہمارا فخر ہیں۔ افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دے رہی ہے اور ملکی سرحدوں کے تحفظ کے ساتھ امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علما کرام ہمیشہ ملک کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام طبقات کو متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ قومی پیغام امن کمیٹی نے امن و ہم آہنگی کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ پیغام پاکستان ایک متفقہ قومی دستاویز ہے، جس پر عملدرآمد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی پابندی اور باہمی احترام کے ذریعے ملک میں امن اور رواداری کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کے امن اور استحکام کے لیے پوری قوم کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں