کراچی :سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اپنے بیان کی وضاحت کرنی چاہیے اور قوم کو اس حوالے سے مطمئن کرنا چاہیے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں کے بیانات اہمیت رکھتے ہیں، اس لیے یہ ادراک ہونا چاہیے کہ کسی بھی بیان سے دشمن کو کس طرح فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ ہمارا کون سا بیانیہ دشمن ملک کے لیے شہ سرخی بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی معاملات پر گفتگو میں ذمہ داری کا مظاہرہ ضروری ہے۔
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ افواج پاکستان نے پاکستان سمیت پورے خطے کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ ملک کی عزت اور وقار کے قیام میں پاک افواج کا کردار نمایاں ہے۔