اسلام آباد :صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر تین اہم سمریوں کی منظوری دے دی ہے۔
صدرِ مملکت نے اقوامِ متحدہ کے اسلاموفوبیا کے انسداد سے متعلق خصوصی ایلچی میگوئل اینجل موراٹینوس کو ہلالِ پاکستان عطا کرنے کی منظوری دے دی۔
اس کے علاوہ لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے رکن فضلِ حق عباسی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا، جبکہ ظفر حسن کی وفاقی پبلک سروس کمیشن کے رکن کے طور پر تقرری کی منظوری بھی دے دی گئی۔
صدرِ مملکت کی جانب سے منظور کی گئی سمریوں میں قومی اعزاز، آئینی ادارے کی رکنیت سے متعلق استعفیٰ اور اہم سرکاری تقرری شامل ہیں۔