چین میں عالمی اے آئی کانفرنس، پاکستان کی نمائندگی اسحاق ڈار کریں گے

10:45 AM, 16 Jul, 2026

اسلام آباد :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار دو روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ شنگھائی میں ہونے والی عالمی اے آئی کانفرنس 2026 میں شرکت کریں گے۔

کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی تعاون، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور پاکستان کے ڈیجیٹل وژن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دورے کے اہم مرحلے میں پاکستان کی جانب سے عالمی مصنوعی ذہانت تعاون تنظیم کے قیام کے معاہدے پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی سطح پر تعاون اور مشترکہ اقدامات کو فروغ دینا ہے۔

مزیدخبریں