ورلڈ کپ: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو 2-1 سے ہرا کر فائنل کا ٹکٹ حاصل کر لیا

09:46 AM, 16 Jul, 2026

میکسیکو :فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر ٹائٹل کے لیے فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنا لی۔

انگلینڈ نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کرتے ہوئے پہلے گول کی بدولت برتری حاصل کی، لیکن ارجنٹینا نے دباؤ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دو گول اسکور کیے اور شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

اس کامیابی کے بعد ارجنٹینا اتوار کو ہونے والے فائنل میں اسپین کا سامنا کرے گا، جبکہ انگلینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر کے میچ میں فرانس کے مدمقابل ہوگی۔

مزیدخبریں