اجراک سندھ کی ثقافت کی پہچان، اب نمبر پلیٹ بلا معاوضہ ملے گی: گورنر سندھ

07:12 PM, 16 Jul, 2025

کراچی:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اجرک سندھ کی تہذیب، روایت اور وقار کی علامت ہے، جو روایتی طور پر تحفے کے طور پر دی جاتی ہے۔

یہ بات انہوں نے اس وقت کہی جب صحافی نے اجرک کے ڈیزائن والی گاڑی کی نمبر پلیٹ کے بارے میں سوال کیا۔

سندھ گورنر ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ صحافی نے عوام کو اجرک نمبر پلیٹ نہ ملنے کی وجہ سے پیش آنے والے مسائل پر روشنی ڈالی۔

گورنر سندھ نے صوبائی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلان کیا کہ اجرک نمبر پلیٹ پہلی بار بغیر کسی قیمت کے تحفے کے طور پر دی جائے گی۔

اسی موقع پر گورنر نے ٹیکسز اور دیگر مالی واجبات پر نظرثانی کی بھی سفارش کی۔

مزیدخبریں