سونے کے نرخ میں 3 ہزار روپے کی کمی، 10 گرام سونا 2 ہزار 572 روپے سستا

06:31 PM, 16 Jul, 2025

کراچی:کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اہم کمی دیکھنے کو ملی۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے کم ہو کر 3 لاکھ 56 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 572 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 5 ہزار 212 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری طرف، چاندی کی فی تولہ قیمت 4014 روپے پر برقرار ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

 
 

مزیدخبریں