یوہانگ : چین کے شہر یوہانگ ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والا Xiaolin نامی نوجوان اپنی گرل فرینڈ سے بریک اپ کے بعد شدید افسردگی میں مبتلا ہو گیا۔ ذہنی سکون کی تلاش میں وہ دلانگ کے پہاڑی علاقوں کی جانب نکل گیا اور چھ دن تک جنگل میں تنہا رہا۔
پولیس کو اس کے چھوٹے بھائی کی طرف سے اطلاع ملی کہ Xiaolin تین دن سے لاپتا ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیم نے 100 سے زائد اہلکاروں، ڈرونز اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے اس کی تلاش شروع کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ وہ پیدل پہاڑوں کی طرف جا رہا تھا۔
Xiaolin نے ریسکیو کے بعد بتایا کہ ابتدائی تین دن وہ کچھ نہیں کھا سکا، مگر بعد میں جنگل میں موجود پھل اور ندی کا پانی پی کر اپنی جان بچائی۔ اس نے کہا کہ بریک اپ کے بعد اسے ذہنی سکون چاہیے تھا اس لیے اس نے پہاڑوں کا رخ کیا۔ یہ کہانی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جہاں صارفین اس کی ہمت اور حالات سے لڑنے کی قوت کو سراہ رہے ہیں۔