یوٹیوب نے ویڈیوز سے پیسے کمانے کے قوانین میں تبدیلی کر دی

03:54 PM, 16 Jul, 2025

کیلیفورنیا : یوٹیوب نے 15 جولائی سے اپنی مونیٹائزیشن پالیسیز میں اہم تبدیلیاں کی ہیں، تاکہ اصل اور منفرد مواد کو فروغ دیا جا سکے۔ اب ایسی ویڈیوز جن میں بار بار ایک ہی مواد یا کاپی کی ہوئی تحریریں شامل ہوں، یا جو مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے بنائی گئی ہوں، اُن سے پیسے کمانا ممکن نہیں ہوگا۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ ری ایکشن ویڈیوز یا تجزیہ اور تبصرے والی ویڈیوز پر یہ نئی پالیسیز اثر نہیں کریں گی، اور یہ ویڈیوز مونیٹائز ہو سکتی ہیں۔ لیکن بغیر کسی نمایاں تبدیلی کے دوسرے لوگوں کے مواد کو بار بار اپ لوڈ کرنا یا صرف کاپی پیسٹ کی گئی تحریریں شامل کرنا ممنوع ہوگا۔

یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شامل ہونے کے لیے پہلے جیسی شرائط برقرار ہیں، یعنی کم از کم ایک ہزار سبسکرائبرز اور ایک سال میں چار ہزار گھنٹے کی ویوز یا شارٹس کی صورت میں تین ماہ میں ایک کروڑ ویوز ہونا ضروری ہے۔

یہ تبدیلیاں یوٹیوب کی کوشش ہیں کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر اصل اور معیاری مواد کو بڑھاوا دے اور صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کرے۔

مزیدخبریں