کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

12:22 PM, 16 Jul, 2025

ممبئی : بالی وڈ کی خوبصورت جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا پہلی بار والدین بن گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کے روز ممبئی کے ریلائنس ہسپتال میں کیارا نے ایک صحت مند بیٹی کو جنم دیا۔

بتایا گیا ہے کہ ڈیلیوری نارمل تھی اور خوشی کی بات یہ ہے کہ ماں اور بچی دونوں خیریت سے ہیں۔ البتہ اس خوشخبری کا باضابطہ اعلان جوڑے کی طرف سے ابھی نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ کیارا اور سدھارتھ کی شادی 7 فروری 2023 کو ہوئی تھی۔ رواں سال فروری میں دونوں نے سوشل میڈیا پر ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع ایک پیاری سی تصویر کے ذریعے دی تھی، جس میں وہ بچے کے چھوٹے موزے پکڑے ہوئے نظر آئے تھے، اور ساتھ لکھا تھا: "ہماری زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ جلد آنے والا ہے۔"

مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں