اسلام آباد : پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ کر دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق، پٹرول کی فی لٹر قیمت 272 روپے 15 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 284 روپے 35 پیسے ہو گئی ہے۔ یہ اضافہ آج رات 12 بجے سے نافذ ہو جائے گا۔
وزارت خزانہ نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کو اس فیصلے کی وجہ قرار دیا ہے۔