لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔
مہندی کی تقریب آج شام جاتی امراء میں منعقد ہوگی، جبکہ بارات کل نجی فارم ہاؤس میں پہنچے گی۔ شادی کی تقریبات کا آخری مرحلہ ولیمہ اتوار کو جاتی امراء میں منعقد کیا جائے گا۔
تقریبات میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں کی شرکت متوقع ہے اور انتظامات کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔