بھارت کی چاہ بہار سے دستبرداری، ایران کے ساتھ وعدے کی خلاف ورزی

04:06 PM, 16 Jan, 2026

اسلام آباد :بھارت نے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ سے دستبرداری اختیار کر کے اپنے تعلقات میں منافقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق انڈیا پورٹس گلوبل لمیٹڈ کے سرکاری بورڈ ممبران نے استعفیٰ دے دیا اور کمپنی کی ویب سائٹ بند کر دی گئی تاکہ امریکی پابندیوں کے اثرات سے بچا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت نے بظاہر سرمایہ کاری کے لیے چاہ بہار حاصل کی تھی، لیکن اس بندرگاہ کو خفیہ اور مذموم مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ ایران-اسرائیل کشیدگی کے بعد ایرانی حکام اس بندرگاہ پر الرٹ ہیں۔

اس اقدام سے بھارت کی طویل مدتی شراکت داری اور متوازن خارجہ پالیسی پر سوالیہ نشان لگ گیا، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دستبرداری بھارت کے مفاد پرستی کے اقدامات کی عکاس ہے۔

مزیدخبریں