واٹس ایپ نے اسٹیٹس پرائیویسی مزید بہتر بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا

03:26 PM, 16 Jan, 2026

کیلیفورنیا:واٹس ایپ نے صارفین کی رازداری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اسٹیٹس فیچر میں نیا پرائیویسی چیک آپشن متعارف کرا دیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین باآسانی یہ جان سکیں گے کہ ان کی اسٹیٹس اپ ڈیٹس کس کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں اور کون انہیں دیکھ سکتا ہے۔

یہ نیا فیچر فی الحال بیٹا ورژن 2.26.2.9 میں دستیاب ہے، جس کے تحت اسٹیٹس کی پرائیویسی سیٹنگز، ناظرین کی معلومات اور ری شیئر سے متعلق تفصیلات ایک ہی اسکرین پر فراہم کی جائیں گی۔

واٹس ایپ کے مطابق، اسٹیٹس مینو میں موجود Audience آپشن کے ذریعے صارفین یہ دیکھ سکیں گے کہ اسٹیٹس تمام رابطوں کے لیے ہے یا صرف مخصوص افراد کے لیے، جبکہ کسی بھی استثناء کی معلومات بھی واضح طور پر دکھائی جائیں گی۔

اس نئے فیچر کا مقصد صارفین کو اپنی پرائیویسی پر بہتر کنٹرول فراہم کرنا ہے۔

مزیدخبریں