پی آئی اے نے گارودا انڈونیشیا کے ساتھ پاکستانی برآمدات کے لیے معاہدہ کر لیا

10:57 AM, 16 Jan, 2026

کراچی :پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے انڈونیشیا کی قومی ایئرلائن 'گارودا' کے ساتھ پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے اہم معاہدہ طے کر لیا ہے۔

معاہدے کے تحت کارگو اسپیشل پرو ریٹ ایگریمنٹ نافذ العمل ہوگی، جو جنوری 2026 سے جولائی 2027 تک برقرار رہے گی۔ اس سے پاکستانی برآمدات کو عالمی منڈیوں تک بلا تعطل رسائی حاصل ہوگی۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، پاکستانی ایکسپورٹس جدہ اور کوالالمپور کے ذریعے جکارتہ اور دیگر شہروں تک پہنچائی جائیں گی، جبکہ سڈنی، میلبورن، سنگاپور، ہانگ کانگ اور بینکاک کے لیے بھی کارگو کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

معاہدے کا مقصد پاکستان کی برآمدات میں اضافہ اور فضائی کارگو کے کاروبار کو آسان بنانا ہے، جبکہ برآمد کنندگان کے لیے مسابقتی نرخ اور ترجیحی سہولیات بھی یقینی بنائی گئی ہیں۔

مزیدخبریں