ملک بھر میں شبِ معراج النبی ﷺ عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

10:29 AM, 16 Jan, 2026

ملک بھر میں آج شبِ معراج النبی ﷺ نہایت عقیدت، احترام اور مذہبی جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر شہر کی بڑی اور چھوٹی مساجد میں محافلِ ذکر منعقد کی جائیں گی، جہاں علمائے کرام حضورِ خاتم النبیین ﷺ کے معجزہ معراج شریف کے واقعات اور فضائل بیان کریں گے۔

مساجد کو برقی قمقوں سے سجایا گیا ہے اور وہاں درود شریف، صلوٰۃ التسبیح، قصیدہ بردہ، قصیدہ معراجیہ، نوافل اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ سحری کے وقت بھی روحانی محافل جاری رہیں گی۔

شبِ معراج کے موقع پر ملک کی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی، جبکہ خواتین نے گھروں میں نوافل اور دعاؤں کے ذریعے اس بابرکت شب کو عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کا اہتمام کیا ہے۔

مزیدخبریں