نیویارک :سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایرانی مندوب غلام حسین درزی نے کہا کہ ایران کا کسی بھی قسم کی کشیدگی یا تصادم کا ارادہ نہیں، لیکن اگر جارحیت کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کوئی دھمکی نہیں بلکہ حقیقت پر مبنی بیان ہے اور نتائج کی ذمہ داری غیرقانونی اقدامات کرنے والوں پر ہوگی۔
درزی نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانا شرمناک ہے اور امریکی و اسرائیلی ایجنڈا ایرانی سول سوسائٹی کے نمائندوں کے نام پر پیش کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی اہلکاروں نے شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، جبکہ امریکی مندوب نے اجلاس میں جھوٹ اور غلط بیانی کا سہارا لیا۔