واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے لیے بورڈ آف پیس کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ بورڈ آف پیس کے ارکان کے نام جلد منظرِ عام پر لائے جائیں گے۔
صدر ٹرمپ نے غزہ کی انتظامیہ کے لیے فلسطینی ٹیکنوکریٹک کمیٹی کے قیام کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ اس اقدام کا مقصد بہتر حکمرانی اور استحکام ہے۔
امریکی صدر نے داخلی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ منیسوٹا میں فوج کی تعیناتی کے لیے ’محدود بغاوت کا ایکٹ‘ نافذ کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ ریاستی رہنما قانون پر عمل درآمد میں ناکام ہو رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ بدانتظامی کے خاتمے کے لیے سیاستدانوں اور تمام سرکاری عہدیداروں کے خلاف وفاقی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔