ایران سے متعلق امریکی مؤقف، کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات جاری

09:47 AM, 16 Jan, 2026

واشنگٹن :وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے ایران میں مظاہرین کی ہلاکتوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تہران کو سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اگر ایران میں قتل و غارت کا سلسلہ نہ رکا تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران میں 800 افراد کی سزائے موت روک دی گئی ہیں جبکہ صدر ٹرمپ ایران کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

کیرولین لیوٹ نے واضح کیا کہ گرین لینڈ میں فوج کی تعیناتی صدر ٹرمپ کے فیصلوں پر کسی قسم کا اثر نہیں ڈالے گی۔

مزیدخبریں