عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی افواہوں کے بعد میرب علی کا اشارتی پیغام وائرل

06:35 PM, 16 Feb, 2026

اسلام آباد: اداکارہ میرب علی اور گلوکار عاصم اظہر کی تین سالہ منگنی ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ان کے تعلقات موضوع بحث بن گئے ہیں۔

حالیہ دنوں میں عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے درمیان قربت کی افواہوں نے یہ معاملہ مزید گرم کر دیا ہے۔ چند روز قبل دونوں کی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ شاید دونوں دوبارہ قریب آ رہے ہیں۔

اسی دوران میرب علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک تصویر پوسٹ کی، جس پر لکھا تھا:
"میری فکر نہ کرو، اپنی اُن غلطیوں کی فکر کرو جن کا حساب تم پر بڑھتا جا رہا ہے۔"

اگرچہ میرب نے کسی کا نام نہیں لیا، لیکن صارفین نے اسے عاصم اظہر کی جانب اشارہ سمجھا۔

اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر متضاد ردعمل دیکھنے کو ملا۔ کچھ صارفین نے کہا، "وہ ہمیشہ ہانیہ کے ساتھ تھا، واپس وہیں چلا گیا"، جبکہ کچھ نے لکھا، "شکر کرو کہ تم ایک منفی شخصیت سے بچ گئیں"۔ دوسری جانب کئی مداحوں نے میرب علی کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا اور انہیں حوصلہ رکھنے کا مشورہ دیا، جبکہ بعض نے اسے صرف ایک ذاتی پیغام قرار دیا۔

مزیدخبریں