کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب ایک اور کمی دیکھنے کو آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 200 روپے کی کمی آئی ہے اور اب یہ 5 لاکھ 23 ہزار 726 روپے کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونا 2 ہزار 743 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، جہاں 32 ڈالرز کی کمی کے بعد سونا 5010 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔