واٹس ایپ اسٹیٹس اپ ڈیٹ فیچر میں نئی تبدیلیاں متعارف

04:55 PM, 16 Feb, 2026

کیلیفورنیا : واٹس ایپ اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹ فیچر کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اب اسٹیٹس کو واٹس ایپ کی ٹاپ ایپ بار میں شامل کیا جا رہا ہے، جہاں آپ کو پروفائل آئیکون نظر آتا ہے اور اس سے آپ اسٹیٹس تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے۔

اس فیچر کے ذریعے، جن لوگوں سے آپ سب سے زیادہ چیٹ کرتے ہیں، ان کے اسٹیٹس آپ کو چیٹ ٹیب میں سب سے اوپر دکھائی دیں گے، جس سے آپ کو چیٹ ٹیب چھوڑے بغیر اسٹیٹس دیکھنے کا موقع ملے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ اسٹیٹس اپ ڈیٹس تک فوری رسائی فراہم کرنے کے مختلف طریقے آزما رہا ہے۔ چیٹ بار میں نیچے اسکرول کرنے پر کانٹیکٹس کے اسٹیٹس اپ ڈیٹس ایک قطار میں نظر آئیں گے، جیسے پہلے اسٹیٹس ٹیب میں ہوتا تھا، لیکن جن لوگوں کو آپ نے ہائیڈ کیا ہوا ہو گا، ان کے اسٹیٹس آپ کو نظر نہیں آئیں گے۔

یہ فیچر ابھی آزمائشی مراحل میں ہے اور بیٹا (beta) صارفین کے لیے بھی دستیاب نہیں، اس لیے ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

مزیدخبریں