کیلیفورنیا : ایپل کی جانب سے فروری 2026 میں آئی فون 17 ای متعارف کرائے جانے کی توقع ہے، جو اس سال کا سب سے سستا ماڈل ہوگا۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ آئی فون 17 ای 19 فروری کو لانچ کیا جا سکتا ہے۔
اب اس فون کی پہلی جھلک سامنے آئی ہے، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ کیسا نظر آئے گا۔ اس کانسیپٹ ڈیزائن میں آئی فون 17 ای میں نوچ کی بجائے ڈائنامک آئی لینڈ دکھائی دے رہا ہے، اور بیک پر میگ سیف چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہوگی۔
پہلے کچھ لیکس میں یہ کہا گیا تھا کہ آئی فون 17 ای میں سیلفی کیمرے کے لیے نوچ ڈیزائن استعمال کیا جائے گا، مگر اس نئی لیک کے مطابق، اس میں 18 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ڈائنامک آئی لینڈ کے نیچے چھپے گا۔
ڈیزائن کے حوالے سے، آئی فون 17 ای آئی فون 16 کی طرح نظر آئے گا لیکن اس میں زیادہ کلر آپشنز دستیاب ہو سکتے ہیں۔ اس میں اے 19 چپ، بیک پر 48 میگا پکسل کا سنگل کیمرا، 6.1 انچ ڈسپلے اور 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی، جو آئی فون 16 ای کی طرح ہے۔
لیکن، اس فون میں نئے C1 ایکس موڈیم اور N1 وائرلیس نیٹ ورک پراسیسر شامل کیا جائے گا، جس سے انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر ہو گی۔آئی فون 17 ای کے 128 جی بی اسٹوریج والے ورژن کی قیمت 599 ڈالرز سے شروع ہونے کا امکان ہے۔