لاہور : سیشن کورٹ نے آن لائن جوا ایپ کی پروموشن کے کیس میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانتوں میں 6 مارچ تک توسیع کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج منصور قریشی نے رجب بٹ، ندیم مبارک اور دو دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ عدالت نے تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رجب بٹ اور ندیم مبارک کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی، اور دونوں یوٹیوبر کمرہ عدالت سے روانہ ہوگئے۔
یاد رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ملزمان کے خلاف جوا ایپ کی پروموشن کا مقدمہ درج کیا ہے۔