غزہ بورڈ آف پیس کے رکن ممالک غزہ کی تعمیر نو اور انسانی امداد کے لیے 5 ارب ڈالرز فراہم کریں گے، امریکی صدر

12:16 PM, 16 Feb, 2026

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس کے رکن ممالک غزہ کی تعمیر نو اور انسانی امداد کے لیے 5 ارب ڈالرز فراہم کریں گے۔

ٹروتھ سوشل پر جاری کیے گئے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ رقم غزہ میں امدادی کاموں اور انفراسٹرکچر کی بحالی میں استعمال کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ رکن ممالک نے بین الاقوامی استحکام فورس اور مقامی پولیس کے اہلکار فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ حماس کو اس معاہدے کے مطابق عملدرآمد کرنا ہوگا اور اسلحہ چھوڑنا ہوگا تاکہ امن قائم ہو سکے۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ غزہ بورڈ آف پیس تاریخ کا سب سے مؤثر بین الاقوامی ادارہ بنے گا، اور اس کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دینا ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

مزیدخبریں