ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

01:20 PM, 16 Feb, 2026

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم اسلام آباد میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور ان کے اطراف کا موسم بھی سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

زیریں بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، اور کوئٹہ، چمن، پشین، مسلم باغ، ژوب، زیارت، بارکھان، سبی، قلات، کیچ، پنجگور، واشک، خاران، خضدار اور گوادر میں بارش کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں جیسے وزیرستان، لکی مروت، پاراچنار، کرک اور بنوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے سندھ کے ساحلی اور مغربی اضلاع میں جزوی ابر آلود موسم کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

مزیدخبریں