کرسمس پر وفاقی ملازمین کو ریلیف، تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں ادا کی جائیں گی

03:24 PM, 16 Dec, 2025

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے وفاقی ملازمین اور پنشنرز کے لیے خوش آئند اعلان کیا ہے۔ دسمبر کی تنخواہ اور پنشن 22 دسمبر کو ایڈوانس میں ادا کی جائے گی تاکہ کرسمس کی تیاری میں آسانی ہو۔

وفاقی وزارتِ خزانہ نے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (CGA) کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام مستحق ملازمین کو مقررہ تاریخ سے قبل ادائیگیاں کی جائیں۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ اقدام بین المذاہب ہم آہنگی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ سرکاری ملازمین اور پنشنرز نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایڈوانس ادائیگی سے کرسمس کے انتظامات میں آسانی ہوگی اور مالی دباؤ کم ہوگا۔

مزیدخبریں