پاکستان کی فضائی کارروائی میں  کتنے بھارتی رافیل طیارے تباہ ہوئے، سیریل نمبرز کی تفصیلات سامنے

12:36 PM, 16 Dec, 2025

لندن: برطانوی دفاعی جریدے کی ایرو (Key_Aero) کی تحقیق میں مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ کے دوران تباہ ہونے والے 4 بھارتی رافیل طیاروں کے سیریل نمبرز سامنے آ گئے ہیں۔

تباہ شدہ طیاروں کے نمبر ہیں: BS 001، BS 021، BS 022، اور BS 027۔ بھارت نے ان کی تصاویر یا مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ملٹی ڈومین آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کو شدید نقصان پہنچایا، جس میں 4 رافیل، مگ 29، ایس یو 30 اور ہیرون ڈرونز شامل ہیں۔

مزید یہ کہ 10 مئی کو JF-17C بلاک 3 نے ادھم پور میں بھارتی دفاعی نظام S-400 کو تباہ کیا، اور برنالا میں پاکستانی فضائیہ نے بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو نشانہ بنایا۔

پاکستانی سائبریونٹس نے بھارت کے تقریباً 96 فیصد سوشل نیٹ ورکس اور ڈیجیٹل نظام کو مفلوج کیا، جو کسی فضائیہ کی جانب سے سائبر اور روایتی کارروائیوں کے یکجا ہونے کی پہلی مثال ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی ذکر ہے کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے تباہ شدہ طیاروں کی تصدیق کی تھی، جبکہ پہلے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران بھارتی مگ 21 بھی مار گرایا گیا تھا۔

مزیدخبریں