پشاور:16 دسمبر ملکی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، جب گیارہ سال قبل پشاور کے آرمی پبلک سکول پر دہشتگرد حملے میں 144 معصوم طلبہ شہید ہو گئے تھے۔ ننھے شہیدوں کی قربانیاں آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں اور ان کی یادیں صبر اور قربانی کی علامت کے طور پر محفوظ ہیں۔
اس موقع پر صدرِ مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ نے سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور قوم سے ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام دیا۔
ملک کے مختلف شہروں میں دعائیہ اجلاس اور یادگاری تقریبات منعقد کی گئیں، جن میں شہداء کے لواحقین، طلبہ اور شہریوں نے شرکت کر کے قربانیوں کو یاد کیا اور دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کو تازہ کیا۔