لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں سہولیات کا فقدان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا رات گئے اچانک دورہ

09:22 AM, 16 Dec, 2025

پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے رات گئے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کے لواحقین سے ملاقات کر کے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران شہریوں نے ہسپتال کی ابتر حالت، صفائی کے ناقص انتظامات اور طبی عملے کی سست روی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ مریضوں کے لواحقین نے بروقت علاج نہ ملنے اور سہولیات کی کمی کی شکایات بھی وزیراعلیٰ کے سامنے رکھیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہسپتال کے انتظامات بہتر بنانے اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی بھی کرائی۔

مزیدخبریں