نئے صوبے بنے تو سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا: میاں عامر محمود

05:53 PM, 16 Aug, 2026

اسلام آباد: ایس ڈی پی آئی کے زیرِ اہتمام مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے میاں عامر محمود نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کا مقصد ملک کو تقسیم کرنا نہیں بلکہ عوام کی فلاح و بہبود اور انتظامی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔

میاں عامر محمود نے کہا کہ نئے صوبے بننے کی صورت میں سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو، دوسرے نمبر پر سندھ کو جبکہ پنجاب کو اس کا فائدہ بعد میں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک لوگوں سے بنتا ہے اور جگہ لوگوں کے فائدے کے لیے ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے، اس لیے آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل بھی پنجاب کے حصے میں آتے ہیں۔ زیادہ وسائل این ایف سی ایوارڈ کے تحت ہی ملتے ہیں، اس کے باوجود این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد کرنے والے پنجاب پر انگلی اٹھائی جاتی ہے۔

میاں عامر محمود کا کہنا تھا کہ ان کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، وہ صرف عوام کی ویلفیئر کی بات کررہے ہیں۔ سیاستدانوں کا احتساب اداروں کے بجائے عوام زیادہ بہتر انداز میں کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام پر قومی سطح پر سنجیدہ بحث ہونی چاہیے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات اور وسائل تک آسان رسائی فراہم کی جاسکے۔

مزیدخبریں