ڈارون ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کا تاریخی کارنامہ، آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست

12:16 PM, 16 Aug, 2026

ڈارون :ڈارون میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے میزبان آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر آسٹریلوی سرزمین پر پہلی ٹیسٹ فتح حاصل کرلی۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 198 رنز بنائے، جس کے جواب میں بنگلہ دیش نے 426 رنز بنا کر 228 رنز کی برتری حاصل کی۔ دوسری اننگز میں آسٹریلوی ٹیم 284 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 57 رنز کا ہدف ملا۔

بنگال ٹائیگرز نے ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے تاریخی کامیابی اپنے نام کی۔ آسٹریلیا کے کیمرون گرین نے دوسری اننگز میں 104 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، تاہم ان کی سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

بنگلہ دیش کے حسن محمود نے میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزیدخبریں