پی ایس 30 خیرپور ضمنی انتخاب، 8 امیدوار میدان میں، پولنگ جاری

09:55 AM, 16 Aug, 2026

خیرپور:خیرپور کے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 30 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ حلقے میں 2 لاکھ 54 ہزار 980 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

الیکشن کے لیے مجموعی طور پر 164 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 68 حساس اور 64 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔ پولنگ کے دوران سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے بیرسٹر اسفند یار خان کھرل سمیت 8 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

پی ایس 30 کی نشست پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی نعیم احمد کھرل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر آج ضمنی انتخاب کرایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں