خاران میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

11:17 AM, 16 Aug, 2026

راولپنڈی:بلوچستان کے ضلع خاران میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ردالفتنہ 3 کے تحت خاران کے علاقے لجے میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

 کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوا۔ کارروائی کے دوران 2 گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی۔سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا، جبکہ علاقے میں مزید کلیئرنس کارروائی جاری ہے۔

مزیدخبریں