اٹک کے ترقیاتی منصوبوں پر مریم نواز کی اہم ہدایات

10:57 AM, 16 Aug, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اٹک کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں ضلع کی عوامی ضروریات، جاری ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ کے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔ 

ارکان اسمبلی نے اٹک میں الیکٹروبس سروس کے آغاز کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین، طلبہ اور بزرگوں کے لیے مفت سفری سہولت عوامی سطح پر مثبت اقدام ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ صفائی کے بعد اب پنجاب کے تمام شہروں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں نکاسی آب، سیوریج سسٹم اور سڑکوں کے میگا منصوبوں پر بھی کام جاری ہے

مزیدخبریں