کازان ہاکی ٹورنامنٹ، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع کردیا گیا

09:07 AM, 16 Aug, 2026

کازان : روس میں شیڈول فور نیشن انویٹیشن ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر وائٹ ہاکی ٹیم کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

پی ایچ ایف کے تحت قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 15 اگست 2026 سے شروع ہوگیا، جس میں کھلاڑیوں کو ایونٹ کے لیے تیار کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر توجہ دی جارہی ہے۔

قومی کھلاڑیوں کی کوچنگ کی ذمہ داری سابق اولمپینز کامران اشرف اور مدثر علی خان کو سونپی گئی ہے۔ دونوں کوچز کی نگرانی میں کھلاڑی ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گے اور ٹورنامنٹ کے لیے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے۔

تربیتی کیمپ کا ایک اہم مقصد قومی ٹیم کے لیے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب اور حتمی سکواڈ تشکیل دینا بھی ہے۔ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی فٹنس، تکنیک اور میدان میں کارکردگی کو جانچا جائے گا۔

روس کے شہر کازان میں فور نیشن انویٹیشن ہاکی ٹورنامنٹ 27 اگست سے یکم ستمبر 2026 تک جاری رہے گا۔ قومی ٹیم ایونٹ میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔

مزیدخبریں