سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ برقرار، فی تولہ نرخ مزید گھٹ گیا

06:47 PM, 16 Aug, 2025

کراچی: ملک میں قیمتی دھات سونا مسلسل سستا ہو رہا ہے، جس سے زیورات کے خریداروں کے لیے خوشخبری ہے۔

تازہ ترین معلومات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد نیا نرخ 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے ہو گیا ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 771 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار 384 روپے مقرر کی گئی ہے۔

بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قدر میں کمی آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 9 ڈالر کی کمی کے بعد 3,335 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی اقتصادی حالات اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث ہو رہی ہے۔

 
 

مزیدخبریں