میلبرن: بھارتی نژاد شاپ لفٹنگ گینگ گرفتار، پانچ ماہ میں ایک کروڑ ڈالر کا سامان چوری

03:56 PM, 16 Aug, 2025

میلبرن:آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں بھارتی نژاد شاپ لفٹنگ گینگ  گرفتار کیاگیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس گینگ نے گزشتہ پانچ ماہ  میں ایک کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کا سامان چوری کیا۔
پولیس کے مطابق، یہ گینگ مختلف دکانوں سے مہنگی اشیاء چوری کرتا تھا اور ان کو غیر قانونی طور پر مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹس میں فروخت کرتا تھا۔

پولیس نے گینگ کے متعدد اراکین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری شدہ سامان برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے اس گینگ کے خلاف تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کو اس گینگ کے بارے میں مزید معلومات ہوں تو وہ فوری طور پر پولیس کو آگاہ کریں۔ یہ کارروائی میلبرن میں شاپ لفٹنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے لیے اہم قدم ہے۔

مزیدخبریں