پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں کامیاب، ٹیکنالوجی میں نیا سنگ میل

01:28 PM, 16 Aug, 2025

اسلام آباد: پاکستان نے اپنے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کو کامیابی سے مدار میں بھیج دیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ ہائی ریزولوشن تصاویر فراہم کرے گا جو شہری منصوبہ بندی، انفراسٹرکچر کی ترقی اور قدرتی آفات کے پیشگی انتباہ میں مددگار ثابت ہوگا۔

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق، سیٹلائٹ 31 جولائی 2025 کو چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا اور مدار میں پہنچ کر ڈیٹا بھیجنا شروع کر دیا ہے۔ سپارکو کے ترجمان نے اس کامیابی کو پاکستان کی تکنیکی خود مختاری کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں