بلوچستان کے نوجوانوں سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا مکالمہ، تعلیم اور ترقی پر زور

12:47 PM, 16 Aug, 2025

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام انٹرن شپ پروگرام میں طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں بلوچستان کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں اور علاقائی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بلوچستان کے نوجوانوں اور عوام کے پاکستان کے تئیں وفاداری کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن صرف فوج کی جدوجہد نہیں بلکہ عوامی تعاون سے کامیاب ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا،
"بلوچستان کے عوام اور نوجوان پاکستان کے لیے دل سے کام کر رہے ہیں، مگر غلط فہمیاں پھیلائی جاتی ہیں کہ وہاں کے لوگ الگ تھلگ ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشت گردی کے خلاف فوج کی حکمت عملی کے بارے میں بتایا کہ یہ آپریشن انٹیلی جنس بیسڈ ہوتے ہیں اور فوج کا مقصد عام شہریوں کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشانہ بنانا ہے۔
"ہمیں مقامی لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی کی جڑیں ختم کی جا سکیں۔"

انہوں نے بلوچستان کی تعلیمی کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ بلوچستان کے نوجوان اپنی تعلیم کے ذریعے اپنی تقدیر بدل رہے ہیں۔ انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدان صمد یار جنگ اور دیگر مایہ ناز شخصیات کا ذکر کیا جنہوں نے اپنے صوبے کا نام روشن کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان کی اتحاد اور کلمہ توحید کی بنیاد پر استوار ملک ہونے پر بھی زور دیا اور کہا کہ
"پاکستان نے تمام لسانی اور علاقائی اختلافات سے بالاتر ہو کر ایک واحد مقصد کے لیے قدم بڑھایا ہے۔"

انہوں نے بلوچ عوام کی کثیر تعداد کے علاوہ پختون اور دیگر قبائل کی موجودگی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان کی مضبوطی میں سب کا برابر کا کردار ہے۔

مزیدخبریں